چوہدری ذوالفقار انجم کی متحرک موجودگی، فرینڈز گروپ انتخابی مہم میں نیا جوش

ملتان(سپیشل رپورٹر)ملتان فرینڈز گروپ کے انتخابی سفر میں چوہدری ذوالفقار علی انجم کی موجودگی محض ایک صنعت کار یا گروپ کے سرکردہ رہنما کی شرکت نہیںبلکہ ایک ایسے جذبے کی علامت ہے جس کا مرکز کاروبار کے ساتھ روزگار، رفاہِ عامہ اور شہر کی اجتماعی ترقی ہے روزگار کے مواقع پیدا کرنے، فلاحی منصوبوں کی سرپرستی اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر شہری انفراسٹرکچر کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے معروف ہے۔کاروباری مصروفیات کا دائرہ حطار سے لاہور تک پھیلا ہوا ہے۔ اپنے کاروبار، سٹاف اور ورکرز کی نگرانی کے ساتھ ساتھ رفاہی منصوبوں کی دیکھ بھال بھی ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس کے باوجود ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کے دوران وہ فرینڈز گروپ کے ساتھیوں کے درمیان اجلاسوں، ملاقاتوں اور انتخابی سرگرمیوں میں جس خندہ پیشانی کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں وہ ان کی اجتماعی ذمہ داری کے احساس کو نمایاں کرتا ہے۔فرینڈز گروپ کے ارکان اور چیمبر کے ووٹرز کے مطابق چوہدری ذوالفقار علی انجم کو میدان میں متحرک دیکھ کر انہیں یہ احساس ملتا ہے کہ معاشی ترقی اور اجتماعی مفاد کے لیے جدوجہد کرنے والے لوگ اب بھی موجود ہیں۔فرینڈز گروپ کا بنیادی مؤقف بھی یہی ہے کہ چیمبر محض اجلاسوں، تقاریب اور رسمی سرگرمیوں کا مرکز نہیں بلکہ شہر کی معاشی ترقی کا فعال ادارہ ہونا چاہیے۔ صنعت، تجارت، برآمدات، روزگار، انفراسٹرکچر اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے چیمبر کو حکومت اور متعلقہ اداروں کے سامنے مؤثر انداز میں اپنا مقدمہ پیش کرنا ہوگا۔چوہدری ذوالفقار علی انجم اور فرینڈز گروپ کی مشترکہ جدوجہد اسی وسیع تر مقصد کا حصہ ہے۔ ان کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے فرینڈز گروپ کے ارکان کہتے ہیں کہ ہمارا مقصد کسی فرد یا گروپ کی محض انتخابی کامیابی نہیں، بلکہ ملتان کی بہتر معاشی ترقی، صنعت و تجارت کے فروغ اور کاروباری برادری کے لیے ایک مضبوط اور مؤثر پلیٹ فارم کی تشکیل ہے۔ مناسب نمائندگی اور ممبر شپ مل سکے۔ یہ مشن اسی وقت حقیقی معنوں میں پایۂ تکمیل تک پہنچ سکتا ہے جب فرینڈز گروپ انتخابی عمل کے ذریعے کامیاب ہو کر چیمبر کی قیادت سنبھالے اور اپنے منشور کو عملی اقدامات میں تبدیل کرے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں