اکتوبر میں نئے صوبوں کے قیام پر پارلیمنٹ میں بحث ہوگی

اسلام آباد: وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اکتوبر میں نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر پارلیمنٹ میں باقاعدہ بحث کرائی جائے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں سے متعلق بحث کے لیے اصل فورم پارلیمنٹ ہی ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ اکتوبر میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس منعقد ہوں گے، جن میں نئے صوبوں کے قیام کے معاملے کو زیر بحث لایا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد بھی ایک نئے گورننس ماڈل کی جانب بڑھ رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا تھا کہ صوبوں کے معاملے پر بزنس فورمز کے بجائے قومی اسمبلی میں بحث ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش تمام مسائل کا حل جمہوریت میں موجود ہے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ صوبوں کے حوالے سے پیپلز پارٹی کا مؤقف واضح ہے، اگر موجودہ نظام ناکام ہوا ہے تو اس معاملے پر قومی اسمبلی میں باقاعدہ بحث ہونی چاہیے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں