سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ، فی تولہ بھاؤ 4 لاکھ 62 ہزار 936 روپے ہوگیا

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 62 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 96 ہزار 893 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 8 ڈالر مہنگا ہو کر 4404 ڈالر کا ہوگیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں