پنجاب کی طرح دوسرے صوبوں میں بھی کام ہونا چاہیے: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جس طرح پنجاب میں ترقیاتی اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر کام جاری ہے، اسی طرح دیگر صوبوں میں بھی عوامی خدمت کے لیے عملی اقدامات ہونے چاہئیں۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں عوام کی بہتری اور صوبے کی ترقی کے لیے حکومت دن رات محنت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر محنت کی جائے تو اس کے نتائج اور کام واضح طور پر نظر آتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مسلم لیگ ن میں اختلافات یا تقسیم کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں کسی قسم کی تقسیم نہیں، مسلم لیگ ن متحد ہے اور تمام لوگ مل کر کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت کو توڑنے یا تقسیم کرنے سے متعلق باتوں میں کوئی حقیقت نہیں۔
مریم نواز نے اپنی بیٹی کی گریجویشن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے اور خاندان کے لیے انتہائی مسرت کا موقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ آج لندن سے پاکستان کے لیے روانہ ہو رہی ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں