جہانیاں میونسپل کمیٹی کلرک کو بڑا جھٹکا، سرکاری گھر خالی کرانے کا حکم برقرار

ملتان (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ نے میونسپل کمیٹی جہانیہ کے سینئر کلرک عابد حسین کی طرف سے چیف آفیسر کی سرکاری رہائش گاہ پر کئی سال سے غیر قانونی قبضے اور سرکاری خرچ پر چار اے سی چلانے کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیہ کی طرف سے سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کے نوٹس حکم امتنائی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کلرک عابد حسین کی درخواست خارج کرتی۔ عابد حسین جو کہ سینیئر کلر ہونے کے باوجود جہانیہ کے معروف سیاسی خاندان چوہدری افتخار نذیر اور حاجی عطاء الرحمٰن کی آشیر باد سے چیف آفسر کی رہائش گاہ پر گزشتہ کئی سال سے قابض ہے، سے سرکاری رہائش گاہ خالی کروانے اور اس کا ناجائز قبضہ ختم کرانے کے لیے نوٹس جاری کر دیا تو سینئر کلرک عابد حسین نے ہائی کورٹ بار ملتان بینچ کے صدر چوہدری عمر حیات کے ذریعے لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ میں حکم امتنائی کی درخواست دائر کی اور اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں اور ڈپٹی کمشنر خانیوال کو پارٹی بنایا۔ ہائی کورٹ ملتان بینچ کے معزز جج نے ایک گھنٹے کے اندر اندر اسسٹنٹ کمشنر جہانیہ فہد نور کو ذاتی طور پر عدالت میں طلب کر لیا جو فوری طور پر جہانیہ سے روانہ ہو گئے اور مقررہ وقت میں عدالت میں حاضر ہو کر تمام صورتحال سے معزز عدالت کو اگاہ کیا جس پر ہائی کورٹ ملتان بینچ کے معزز جج نے کہا کہ آپ نے کام تو قانون کے مطابق ہی کیا مگر آپ سے یہ غلطی ہوئی کہ اگر عابد حسین درخواست دہندہ نے نوٹس وصول نہیں کیا تھا تو آپ اسے رجسٹری کروا دیتے مگر چونکہ عابد حسین ناجائز طور پر سرکاری رہائش گاہ پر قابض ہے اس لیے انہوں نے پٹیشن فوری طور پر خارج کرکے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں فہد نور کو قانون کے مطابق کاروائی کرنے اور سرکاری رہائش گاہ درخواست ہندہ سے خالی کروانے کی ہدایت کر دی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں