Post Views: 57
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی تولہ سونا 11 ہزار 300 روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 54 ہزار 36 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 9 ہزار 688 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 89 ہزار 262 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 113 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 315 ڈالر کا ہوگیا ہے۔







