ملتان(سٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ایجنسی پر بیٹے کی شادی کے لئے محکمہ سے کروڑوں روپے کی لوٹ مار کے الزامات ،یونین رہنمائوں نے سیکرٹری ہاؤسنگ سے کرپٹ ایم ڈی کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا ، یونین رہنما کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کریم بخش نے بیٹے کی شادی اور گاڑی کی خریداری کے لئے مارکیٹنگ برانچ سے دو کروڑ روپے نکلوائے، فلائی اوورز پر لائٹس لگانے کے لئے کمپنیوں سے ڈونیشن لی گئی جبکہ ٹھیکیداروں سے جبراً کمیشن وصول کیا، اپنے فرنٹ مین شیر باز کے ذریعے پودے، مٹی، گملے اور مشینری خرید کر کروڑوں روپے کمیشن کھرا کیا جارہا ہے،اسی طرح کریم بخش نے ڈونیشن میں ملنے والے پودوں کی خریداری ظاہر کرکے لاکھوں روپے کے جعلی بلز بنوائے ، اسی طرح افسران کو دیئے جانے والے ماہانہ فیول کی مقدار بھی آدھی کرکے وہاں سے بھی لوٹ مار کی جارہی، پبلسٹی ٹھیکہ کی منظوری کے لئے ایم ڈی نے رشوت کے طور پر نئی گاڑی وصول کی مگر ڈیل ناکام ہونے پر گاڑی واپس دینا پڑی، جس کی ویڈیو بھی موجود ہے ، بڑے پیمانے پر کرپشن کے کیسز سامنے آنے پر ہارٹیکلچر ملازمین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے جبکہ یونین رہنمائوں نے سیکرٹری ہائوسنگ، کمشنر ملتان سے کرپٹ ایم ڈی اے فوری خارج واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔







