Post Views: 122
کیو ایس ایل کے ذریعے اہل ملتان اور شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی: منیجنگ ایڈیٹر
ملتان (رپورٹنگ ٹیم)منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ قوم نعیم احمد شیخ نے کہا ہے کہ سماجی ، ثقافتی ،روحانی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے روزنامہ قوم اور اس کی پوری ٹیم اپنی کوششیں جاری رکھیں گی کامیاب قوم سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر پوری قوم ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے انہوں نے مزید کہا کہ کیو ایس ایل کے ذریعے اہل ملتان اور شائقین کرکٹ کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی جبکہ کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع میسر آئے ان کھیلوں کی بدولت نوجوان ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا جو مستقبل میں پاکستان اور ملتان کا نام روشن کرے گا۔







