Post Views: 96
ملتان: پنجاب میں بارش لانے والا موجودہ سسٹم گزر جانے کے بعد خشک اور سرد موسم دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔
ملتان سمیت دیگر اضلاع میں صبح اور رات کے وقت دھند چھائی رہتی ہے، جس کے باعث موٹر ویز کے بعض حصے ٹریفک کے لیے بند کیے جاتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 27 سے 31 دسمبر کے دوران ایک اور بارش لانے والا سسٹم ملک میں داخل ہوگا، جس کے سبب لاہور اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 9 اور زیادہ سے زیادہ 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ مغربی سسٹم لاہور اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں داخل ہوا مگر اس دوران بارش نہیں ہوئی۔







