Post Views: 66
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریکِ انصاف مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے تو حکومت بھی ہر وقت گفت و شنید کے لیے تیار ہے۔ تاہم، غیر قانونی مطالبات اور بلیک میلنگ کے ساتھ کوئی بات آگے نہیں بڑھ سکتی۔ جائز امور کی روشنی میں ہی مذاکرات آگے بڑھ سکتے ہیں۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے واضح کیا کہ آج کل پی ٹی آئی کے رہنما ڈائیلاگ کی بات کر رہے ہیں، اور اگر وہ سنجیدہ ہیں تو حکومت بھی گفت و شنید کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے، اور یہی راستہ ملک میں استحکام اور ترقی کے لیے مفید ہوگا۔







