Post Views: 64
لاہور: ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے عظمیٰ بخاری سے متعلق فیک ویڈیو کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے فلک جاوید، عتیق ریاض اور دیگر نامزد ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔
یہ کارروائی جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم ووٹو کی سربراہی میں ہونے والی سماعت کے دوران کی گئی۔ عدالت نے کیس کو ٹرائل مرحلے میں داخل کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
ملزمان کے خلاف الزام ہے کہ انہوں نے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری سے منسوب جعلی ویڈیو تیار کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کی۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) اس مقدمے کا چالان پہلے ہی ضلع کچہری میں جمع کروا چکی ہے، جس کے بعد کیس کی باقاعدہ سماعت جاری ہے۔







