سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی، عالمی و مقامی مارکیٹیں دباؤ کا شکار

کراچی: عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں اور خریداروں کی توجہ ایک بار پھر مارکیٹ کی جانب مبذول ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعہ کے روز سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد عالمی قیمت گھٹ کر 4 ہزار 325 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔
اسی طرح پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ایک دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی۔ 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 54 ہزار 862 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام سونا 772 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 89 ہزار 970 روپے کی سطح پر آ گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 52 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 848 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 44 روپے کی کمی سے 5 ہزار 871 روپے ہو گئی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں