بگ بیش لیگ پر بڑے داؤ، جواریوں کے لاکھوں ڈوب گئے، بکی کی 30 لاکھ کمائی

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)آن لائن جواسکینڈل، آسٹریلیا میں کھیلے جانیوالے’’بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ‘‘پر رحیم یارخان میں لاکھوں روپے کا جواء،میلبورن رینی گاڈس اور برسبن ہیٹ میں کانٹے کا مقابلہ ،بکی رانا عبدالسلام عرف سلامو کیلئے لاکھوں کی کمائی کا ذریعہ بن گیا،میلبورن رینی گاڈس نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اووروں میں 212 رنز بنائے،برسبن ہیٹ 198 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی،رحیم یارخان کے سینکڑوں نوجوانوں کے برسبن ہیٹ ٹیم پر لگے ہوئے لاکھوں روپے ڈوب گئے،بکی رانا عبدالسلام نے چند گھنٹوں میں 30 لاکھ روپے سے زائد کی گیم مار لی،شہر میں ہونیوالے آن لائن جوائے نے سینکڑوں گھر اجاڑ دئیے،پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے پر اسرار چپ سادھ لی،متاثرہ والدین کا وزیر اعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب اور سربراہ سی سی ڈی سے جواریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔تفصیل کے مطابق ملک سے آن لائن جوائے کا خاتمہ کرنے کی دعویدار حکومت آن لائن جواء کی روک تھام کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی۔ضلع رحیم یارخان میں بدنام زمانہ بک میکر،کراؤن میکر بکیہ رانا عبدالسلام عرف سلامو قانون نافذ کرنیوالےا داروں کی ناک تلے سرعام آن لائن جوائے کا مکروہ دھندہ کرنے میں مصروف،پنیٹروں،کاریگروں اور چھوٹے بکیوں کی ٹیم بھرتی کرکے خان کارکو کے عقب میں رہائشی گھر پر آن لائن جوائے کا ہیڈ کواٹر قائم کرلیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز آسٹریلیا میں “بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ”میں میلبورن رینی گاڈس اور برسبن ہیٹ کے مابین 20 اووروں کا مقابلہ ہوا جس میں میلبورن رینی گاڈس کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 212 رنز بنانے کا ٹارگٹ دیا ،جوکہ برسبن ہیٹ 20 اوور میں پورا نہ کر سکی اور 198 رنز پر ڈھیر ہوگئی،اور میلبورن رینی گاڈس 14 رنز سے جیت گئی،چند گھنٹوں کے اس ٹی ٹوئنٹی میچ میں رانا عبدالسلام عرف سلامو نے تقریباً30 لاکھ روپے سے زائد کا آن لائن جواء کی گیم مارلی ہے۔ذرائع نے بتایا ضلع رحیم یارخان کی آن لائن جواء کی لت میں مبتلا نوجوانوں برسبن ہیٹ ٹیم پر تقریباً35 لاکھ روپے انویسٹ کر رکھے تھے جو بدنام زمانہ شاطر جواری رانا سلامو نے اپنے پینٹروں،کاریگروں نیٹ سلو ہونے کا ڈرامہ رچا کر جیت لئے،ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز ضلع رحیم یارخان رانا سلامو نے35 لاکھ روپے کی جوائے کی گیم کھیلی جس میں تقریباًسینکڑوں گھر اجڑ گئے ہیں،متاثرہ نوجوانوں کے والدین نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ رانا سلامو نے پینٹروں،بکیوں اور کاریگروں کا ایک منظم نیٹ ورک بنا رکھا ہے جو سکول،کالج،یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طالب علموں،کاروباری افراد کو باقاعدہ آن لائن جوائے کے فوائد بتا کر ایک دو بار 1 دو لاکھ روپے جتوا دیتے ہیں جس سے انہیں راتوں رات امیر ہونے کا چسکا لگ جاتا ہے بعد میں وہی جیتے ہوئے پیسے دوبارہ طالب علم اور کاروباری افراد اسی جوائے میں ہار جاتے ہیں،والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ،سربراہ سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ سے چوروں ،ڈکیتیوں اور منشیات فروشی کے خاتمہ کیخلاف شروع کیا جانیوالے آپریشن کی طرح جواریوں کیخلاف بھی آپریشن کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں