ہم زندہ قوم ہیں

4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجنے والے القاسم کلب کے شعیب مین آف دی میچ قرار، جیت ٹیم ورک کا نتیجہ : گفتگو

ملتان(جنرل رپورٹر،سٹی رپورٹر) القاسم کرکٹ کلب کی جانب سے 31 رنز بنانے اور مد مقابل خان کرکٹ اکیڈمی میانچنوں کے 4 بلے بازوں کو پویلین بھیجنے والے شعیب احمد بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ فوکس مد مقابل ٹیم کے کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا تھا جس میں انہیں کامیابی ملی اور اس کے لیے وہ اللہ تعالی کے شکر گذار ہیں اور یہ جیت ایک ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور اگلے میچز میں بھی اپنی اسی پرفارمنس کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔