علیمہ خان کا عمران خان کی صحت اور سکیورٹی پر شدید تحفظات، پنجاب حکومت کو ہنگامی خط ارسال

اسلام آباد: عمران خان کی صحت اور حفاظت سے متعلق بڑھتی ہوئی تشویش پر ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو ایک اہم خط ارسال کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق علیمہ خان نے اپنے خط میں عمران خان کی طبّی حالت اور سکیورٹی کے بارے میں شدید خدشات ظاہر کیے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ 4 نومبر کے بعد سے نہ اہلِ خانہ اور نہ ہی وکلا کی عمران خان سے کوئی ملاقات کروائی گئی، جس سے خاندان میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔
خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عمران خان سے اہل خانہ اور قانونی ٹیم کی فوری ملاقات یقینی بنائی جائے، جبکہ ان کی موجودہ حالت اور حراستی صورتحال سے متعلق واضح جواب فراہم کیا جائے۔
علیمہ خان نے بین الاقوامی میڈیا میں سامنے آنے والی رپورٹس کا بھی حوالہ دیا جن میں عمران خان کی سکیورٹی کے حوالے سے سنگین سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت فوری طور پر عمران خان کی خیریت کے بارے میں معلومات فراہم کرے کیونکہ عوام اور خاندان دونوں میں شدید اضطراب پیدا ہو رہا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ عمران خان کی صحت اور حفاظت کے معاملے میں مکمل شفافیت اختیار کی جائے تاکہ غیر ضروری قیاس آرائیاں ختم ہو سکیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں