Post Views: 22
اسلام آباد میں علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت کے 24 مارچ کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرنے والے ذمہ داران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ اس درخواست میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، وفاقی سیکرٹری داخلہ، اور سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔







