سہیل آفریدی کی ہائی کورٹ ملاقات ناکام، پی ٹی آئی کا احتجاج جاری رہنے کا اعلان

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی دھرنا ختم کرنے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے، لیکن چیف جسٹس سے ملاقات نہ ہو سکی۔ سہیل آفریدی کا مقصد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست جمع کروانا تھا، تاہم وہ اور ان کے ہمراہ علیمہ خان اور وکلا صرف چیف جسٹس کے سیکرٹری کے دفتر تک محدود رہ گئے۔
ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ چیف جسٹس نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات سے انکار کر دیا ہے اور کسی وکیل یا ایڈوکیٹ جنرل سے بھی ملاقات نہیں کی۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ “ہماری شنوائی نہیں ہوئی، چیف جسٹس نے واضح کر دیا کہ وہ ملاقات نہیں کر سکتے۔” انہوں نے مزید کہا کہ آج قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس چلنے نہیں دیا جائے گا اور آئندہ منگل کو ہائی کورٹ اور اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی قیادت عدالتی حکم پر عمل درآمد کرانے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں