Post Views: 87
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت پر 5300 ارب روپے کے کرپشن کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
انجینئرنگ یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ رقم عوام کے ٹیکس پیسوں کی ہے، جس کا ناجائز استعمال کر کے فلیٹس اور نجی جائدادیں خریدی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ این ایف سی اجلاس میں ضم شدہ اضلاع کے فنڈز صوبے کو دینے کا معاملہ اٹھائیں گے۔ فاٹا کے انضمام کے بعد صوبے کا حصہ 19 فیصد بنتا ہے، لیکن گزشتہ سات سال سے سالانہ 350 ارب روپے کا حق نہیں دیا گیا۔
سہیل آفریدی کی زیر صدارت پشاور کے پارلیمنٹیرینز کے اجلاس میں 100 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر گرینڈ میٹنگ بلانے کا بھی اعلان کیا گیا، جس کا مقصد پشاور کی ترقی کو تیز کرنا ہے۔







