عالمی و مقامی مارکیٹ— آج سونا کس قیمت پر پہنچا؟

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر استحکام ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا بغیر کسی اتار چڑھاؤ کے 4 ہزار 165 ڈالر پر برقرار رہا، جس کے اثرات سے مقامی صرافہ بازار بھی مستحکم رہے۔ جمعرات کے روز 24 قیراط فی تولہ سونا بغیر کسی تبدیلی کے 4 لاکھ 38 ہزار 862 روپے پر برقرار رہا۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی کسی ردوبدل کے بغیر 3 لاکھ 76 ہزار 253 روپے کی قیمت پر مستحکم رہا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 1.60 ڈالر بڑھ کر 53.70 ڈالر پر پہنچ گئی، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں 160 روپے اضافہ ہوا اور نئی قیمت 5 ہزار 642 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام چاندی بھی 138 روپے مہنگی ہوکر 4 ہزار 699 روپے تک پہنچ گئی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں