اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔
قومی اسمبلی کے پانچ اور پنجاب اسمبلی کے سات حلقوں کے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں۔ تاہم این اے 96 فیصل آباد سے بلال چوہدری کا نوٹیفکیشن ابھی جاری نہیں ہوا کیونکہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کے تحت نوٹیفکیشن روک دیا ہے۔
قومی اسمبلی کے دیگر کامیاب امیدواروں میں این اے 18 ہری پور سے بابر نواز خان، این اے 104 فیصل آباد سے دانیال احمد، این اے 129 لاہور سے محمد نعمان، این اے 143 ساہیوال سے محمد طفیل اور این اے 185 ڈیرہ غازی خان سے محمود قادر خان شامل ہیں۔
صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں کامیاب ہونے والوں میں پی پی 73 سرگودھا سے میاں سلطان علی رانجھا، پی پی 87 میانوالی سے علی حیدر نور خان نیازی، پی پی 98 فیصل آباد سے اعزاز علی تبسم، پی پی 115 فیصل آباد سے محمد طاہر پرویز، پی پی 116 فیصل آباد سے احمد شہریار، پی پی 203 ساہیوال سے محمد حنیف اور پی پی 269 مظفرگڑھ سے میاں عالمدار عباس قریشی شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ یہ نوٹیفکیشن گزیٹ آف پاکستان میں بھی شائع کیے جائیں۔







