Post Views: 102
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو 4 اکتوبر کے احتجاج سے متعلق کیس میں اشتہاری قرار دے دیا ہے۔
عدالت نے عمر ایوب کی جائیداد کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ عمر ایوب کے خلاف تھانہ نون میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔







