وزیراعظم شہباز شریف کا بحرین دو روزہ سرکاری دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف 26 تا 27 نومبر کو بحرین کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور سینئر افسران بھی شامل ہیں۔
اس دورے کے دوران وزیراعظم بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ اور نائب وزیراعظم شیخ خالد بن عبداللہ الخلیفہ کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے۔
یہ دورہ پاکستان اور بحرین کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو اجاگر کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان نتیجہ خیز اور تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کا مقصد رکھتا ہے۔
دورے کے دوران تعلقات میں گرمجوشی بڑھے گی، شراکت داری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور عوام کے درمیان روابط کو فروغ ملے گا، جو باہمی فائدے اور تعاون کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں