کچاکھوہ: چک نمبر 22 /10آر کا بینک گارڈ صفدر سنپال نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل

کچاکھوہ ( نمائندہ خصوصی) چک نمبر 22/10 آر کے رہائشی صفدر، جو میزان بینک میں بطور سیکیورٹی گارڈ فرائض انجام دے رہے تھے، گزشتہ شب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب صفدر اپنی ڈیوٹی مکمل کرکے گھر واپس جا رہے تھے کہ اچانک حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گئے۔
دہشتناک واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔ اہلِ علاقہ نے اس سانحے پر شدید افسوس اور غم کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، شواہد جمع کیے اور لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش مختلف زاویوں سے شروع کر دی گئی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں