ملتان،علی پور (کورٹ رپورٹر، کرائم رپورٹر )علی پور کےنجی سکول کی خواتین ٹیچرز سے مبینہ زیادتی اورویڈیوز وائرل سکینڈل کے مرکزی ملزم ہدایت رضوی نے لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ سے گزشتہ روزحفاظتی ضمانت کرا لی ہے، جسٹس طارق محمود باجوہ کی عدالت سے ملزم کی دو دسمبر تک حفاظتی ضمانت منظور کی گئی ہے ، درخواست گزار نے عدالت میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی تھی کہ اس پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کی بنیاد پر جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ حفاظتی ضمانت کی درخواست دینے کیلئے عدالت عالیہ آنے کے دوران بھی حراست میں لئے جانے کا خوف تھا ۔پولیس نے چاروں طرف سے گھیراؤ کر رکھا تھا جس پر لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جسٹس طارق محمود باجوہ نے دو دسمبر تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔قبل ازیں آئیڈیل پبلک مڈل سکول سکینڈل کا مرکزی ملزم ہدایت رضوی ملتان ہائی کورٹ میں صاف دندناتاپھرتارہا۔ سی سی ڈی اور باقی ادارے گرفتار کرنے سے گریزاں ہیں ۔عوام میں شدید غم غصہ کی لہر دوڑگئی۔







