Post Views: 91
لاہور: لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو عمرہ کی اجازت دینے کے سنگل بنچ کے حکم کو معطل کر دیا ہے۔ ایف آئی اے اور پاسپورٹ امیگریشن حکام کی جانب سے دائر درخواست کے بعد ڈویژن بینچ نے عمرہ اجازت نامے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لیے منظور کی۔
عدالت نے شیخ رشید احمد کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا اور سماعت کے دوران جسٹس رضا قریشی اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل ڈویژن بینچ نے حکمِ امتناع جاری کر دیا۔ بعد ازاں سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی، جس کے باعث شیخ رشید احمد کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت بھی غیر موثر ہو گئی۔







