اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پاکستان تحریکِ انصاف کے خلاف 9 مئی اور دیگر 5 مقدمات کی سماعت ہوئی، عدالت نے ان مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روک دے دی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 25 نومبر تک متعلقہ مقدمات میں گرفتاری سے محفوظ قرار دیا اور قبل از گرفتاری ضمانت میں توسیع کی۔عدالت نے اگلی سماعت میں ہدایت دی کہ بانی پی ٹی آئی عدالت میں یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی کی عدم موجودگی کے باعث ضمانت کی درخواستوں پر دلائل نہیں ہو سکے اور عدالت نے سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کردی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکلا سردار محمد مصروف خان اور زاہد شبیر ڈار عدالت میں پیش ہوئے۔بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی، اقدام قتل، جعلی رسیدیں اور دیگر مقدمات درج ہیں جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ جعلی رسیدیں جمع کروانے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔







