Post Views: 109
مظفرگڑھ (بیورو رپورٹ) — ڈسٹرکٹ ناظر راشد شیروانی نے تحقیقات کے خوف سے اپنی زیر استعمال سرکاری گاڑی نمبر 920 LEBسے گرین کلر کے سرکاری اشتہار پوسٹر ہٹا دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب محکمہ جاتی اور قانونی ادارے کرپشن اور ضابطہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات میں سرگرم ہو گئے۔اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اشتہارات اور پوسٹرز کے غیر قانونی استعمال کی شکایات بڑھ رہی ہیں، اور ناظر کی اس حرکت سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ممکنہ تحقیقات سے پہلے ثبوت مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔مزید بتایا گیا ہے کہ گاڑی کے ساتھ موجود دیگر سرکاری سامان کی بھی جانچ کی جا سکتی ہے اور انتظامیہ کی طرف سے اس معاملے پر مزید کارروائی کے امکانات پر غور کیا جا رہا ہے۔







