ملتان (سپیشل رپورٹر)رنگ روڈ کی جانب کریشنگ مشین ، طلحہ اور اوورسیز بی بلاک میں پھیلی ہوئی آلودگی کا مسئلہ۔اس حوالے سے عاصم سوری کاکہناہے کہ ہماری پے در پہ شکایتوں کے بعد مجھے چیف منسٹر پنجاب آفس سے ایک کال موصول ہوئی اور اس میں مجھ سے ساری تفصیل معلوم کی گئی اور پوچھا گیا کہ کیا اب یہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔میں نے انہیں سارا ماجرہ سنایا کہ ای پی اے پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل کو تین ای میلز، کئی کالز اور ایک خط لکھنے کے باوجود آج تک یہ مسئلہ نہ تو حل ہوا اور نہ ہمیں کوئی جواب ملا۔یہ بھی بتایا کہ ای پی اے پنجاب کے ڈیوٹی پر موجود ایک ڈپٹی ڈائریکٹر پچھلے ڈیڑھ ماہ سے ہر کمپلین پر ایک ہی لکھا ہوا جواب کے 15 دن میں یہ مشین ہٹا لی جائے گی۔ لوگوں کو دے کر جھوٹی تسلیاں دے رہے ہیں۔چیف منسٹر پنجاب کے آفیسر نے ہم سے وعدہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کو بہت جلد حل کروا کے ہمیں مطلع کریں گے ۔اوورسیز بی اور طلحہ بلاک کے رہائشیوں سے درخواست ہے ہمیں اس معاملے پر مستقل اپڈیٹ رکھیں۔ ہم اس معاملے کو ختم کرا کے ہی دم لیں گے۔







