آئی ایم ایف رپورٹ حکومت کی ناکامی بے نقاب، بانیِ پی ٹی آئی کی ملاقاتیں غیر قانونی طور پر روکی گئی: شیخ وقاص اکرم-آئی ایم ایف رپورٹ حکومت کی ناکامی بے نقاب، بانیِ پی ٹی آئی کی ملاقاتیں غیر قانونی طور پر روکی گئی: شیخ وقاص اکرم-سردی میں مونگ پھلی کھانے کے بعد پانی پینے سے کیا اثرات ہوتے ہیں؟-سردی میں مونگ پھلی کھانے کے بعد پانی پینے سے کیا اثرات ہوتے ہیں؟-تیجس طیارہ حادثہ: بھارتی میڈیا کا ملبہ امریکہ پر ڈالنے کا ناکام حربہ بے نقاب-تیجس طیارہ حادثہ: بھارتی میڈیا کا ملبہ امریکہ پر ڈالنے کا ناکام حربہ بے نقاب-عدالت کا فیصلہ: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے وارنٹ گرفتاری برقرار-عدالت کا فیصلہ: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے وارنٹ گرفتاری برقرار-قیدی ملنا نہیں چاہتا تو جیل حکام زبردستی نہیں ملوا سکتے ، وزیراعلیٰ کےپی کے خط پر عظمیٰ بخاری کا جواب-قیدی ملنا نہیں چاہتا تو جیل حکام زبردستی نہیں ملوا سکتے ، وزیراعلیٰ کےپی کے خط پر عظمیٰ بخاری کا جواب

تازہ ترین

ڈیجیٹل میڈیا ذرائع ابلاغ کا تیزترین فورم بن چکا ہے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ڈی-8 ممالک ایک مشترکہ بیانیہ تشکیل دے رہے ہیں جس کا مقصد دنیا میں اسلاموفوبیا کے حوالے سے پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں اور گمراہ کن معلومات کو ختم کرنا ہے۔
میڈیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حکومتِ پاکستان نے آئی ایم ایف کی رپورٹ خود جاری کی تھی، تاہم میڈیا کے بعض حلقے صرف اس کے مخصوص حصے کو بنیاد بنا کر غیر ضروری ہلچل پیدا کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق مکمل رپورٹ کے جائزے سے صورتحال مختلف نظر آتی ہے اور اب ایف بی آر میں نہ تو کسی سفارش کی گنجائش ہے اور نہ ہی کوئی مافیا سرگرم ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بانی پی ٹی آئی سے نہ ملنے کے حوالے سے عطا تارڑ نے کہا کہ مجرم کو پروٹوکول نہیں دیا جا سکتا اور ملاقات جیل کے قوانین اور ضوابط کے مطابق کی جا رہی ہے۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا آج کے دور میں سب سے تیز ترین فورم بن چکا ہے، اور حکومت قومی نشریاتی اداروں کو مضبوط بنا کر بروقت اور مؤثر ابلاغ فراہم کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنریشن زی کو میڈیا لٹریسی اور درست معلومات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ادھر، آذربائیجانی صدر کے معاون حکمت حاجیوف نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان بہترین تعاون جاری ہے۔ پاکستان کی جانب سے آذربائیجان کو اعلیٰ معیار کا چاول برآمد کیا جا رہا ہے اور اس کی کسٹم ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں