سمندری (نامہ نگار)تھانہ سٹی سمندری کے علاقہ چک 140 میں پولیس وین پر فائرنگ سے وین ڈرائیور افتخار شہید جبکہ کانسٹیبل علی رضا زخمی ہو گیا،اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس کارروائی کے دوران فائرنگ کرنے والا ملزم بھی ہلاک ہو گیا وقوع کے بعد پولیس کی نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کا آغاز کیا کر دیا ہے ،دوران کارروائی فائرنگ کرنے والا مبینہ ملزم آصف بھی ہلاک ہو گیا،زخمی کانسٹیبل علی رضا کو سول ہسپتال سمندری منتقل کردیا گیا ہے، آر پی او فیصل آباد ڈویژن ذیشان اصغر، ایس پی صدر ڈویژن طاہر کھچی، ڈی ایس پی آفتاب صابر موقع پر پہنچ گئے،اہل علاقہ کے مطابق پولیس وین کو دیکھتے ہی ملزم آصف نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے ڈرائیور افتخار موقع پر شہیدہو گیا، پولیس کا کہنا ہے وقوعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں مکمل تحقیقات سے جلد آگاہ کیا جائے گا۔







