لاہور ہائی کورٹ میں یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی ضمانت کی سماعت منسوخ

لاہور ہائی کورٹ میں جوئے کی ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست کی سماعت آج متوقع نہ ہو سکی۔ جسٹس شہرام سرور کی چھٹی کے باعث آج کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی۔ اس سے پہلے جسٹس فاروق حیدر نے بھی کیس سننے سے معذرت کرلی تھی۔

درخواست میں نیشنل کوآرڈینیٹڈ کمیٹی برائے انٹرنیٹ ایپلی کیشنز (NCCIA) اور دیگر متعلقہ فریقین کو شامل کیا گیا ہے۔ سعد الرحمٰن نے موقف اپنایا کہ وہ این سی سی آئی اے کی جانب سے ایئرپورٹ پر گرفتار کیے گئے اور نوٹس یا پیشی کے ذریعے کبھی طلب نہیں کیے گئے۔ درخواست میں یہ بھی بتایا گیا کہ وہ جسمانی ریمانڈ پر 22 دن تک این سی سی آئی اے کی تحویل میں رہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں