علی پور جنسی سکینڈل :مرکزی ملزم غائب،4 مزید متاثرہ لڑکیوں کے میڈیکل

علی پور،خیر پورسادات، سلطان پور(نمائندہ قوم، نامہ نگار)علی پور جنسی سکینڈل کیس کامرکزی ملزم گرفتار نہ ہو سکا،چار مزید متاثرہ لڑکیوں کے میڈیکل کرا لئے گئے، ملزم کے علی پور میں موجودگی کی اطلاعات،پولیس وسی سی ڈی گرفتار ی میں ناکام،ڈی پی او مظفرگڑھ نے چھ رکنی انویسٹی گیشن ٹیم بنا دی۔تفصیلات کے مطابق نجی سکول مالک سید ہدایت علی رضوی کی سکول معلمات ،لیڈی وکیل کے ساتھ نازیبا وڈیوز منظر عام پر آنے پر تھانہ سٹی علی پور میں مقدمہ درج ہوالیکن پولیس،سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ ملزم کی گرفتاری میں ہنوز ناکام ہے،پولیس تھانہ سٹی علی پور نے سرچ وارنٹ علاقہ مجسٹریٹ سے حاصل کرتے ہوئے ملزم کے گھر کی تلاشی لی،بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے کمپیوٹر سے ڈیٹا حاصل کر لیاجس سے مزید شواہد جنسی سکینڈل بارے ملے ہیں،مزیدبراں مرکزی ملزم کی علی پور شہر میں ہی موجودگی کی اطلاعات ہیںاور پولیس کی خاموشی معنی خیز ہے،دوسری جانب ڈی پی او مظفرگڑھ سید غضنفر علی شاہ نے جنسی سکینڈل کیس کی تفتیش کے لئے چھ رکنی ٹیم ڈی ایس پی انویسٹی گیشن مظفرگڑھ ظفر اقبال ڈوگرمظفرگڑھ،ڈی ایس پی علی پور اظہر اقبال چوہدری،ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور محمد الیاس،بلال حسین سب انسپکٹر انچارج جینڈر کرائم ،شہباز ظفر سب انسپکٹر انچارج سی ڈی آر،جہانگیر ممتاز آئی ٹی انچارج مظفرگڑھ،تشکیل دیتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے،جبکہ مرکزی ملزم کے بااثر ساتھی اسے بچانے کے لئے ہاتھ پائوں مار رہے ہیں، پولیس سرکل علی پور کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دےدی ہیں،جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں