مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ)ضلع کونسل مظفرگڑھ میں 30 کروڑ کی مشینری زنگ آلود — ،کمیشن کھا کر قیمتی اثاثے برباد کر دیئےگئے۔مظفرگڑھ — ضلع کونسل مظفرگڑھ کی جانب سے 30 کروڑ روپے کی بھاری مشینری خریدنے کے بعد اسے باقاعدہ استعمال میں لانے کے بجائے کھلے آسمان کے نیچے لاوارث حالت میں پھینک دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ مشینری نالہ صفائی، روڈ مشینری، لفٹرز، ڈمپرز، جے سی بی، اور دیگر بھاری آلات پر مشتمل تھی جن پر مبینہ طور پر بھاری کمیشن لے کر خریداری کی گئی۔رپورٹ کے مطابق:تمام مشینری زیرو میٹر ہونے کے باوجود ان ٹچ اور لاوارث پڑی ہے۔بارشوں اور دھوپ کی وجہ سے نئی مشینری زنگ آلود ہونا شروع ہو گئی ہے۔ڈمپر اور روڈ مشینوں کے ٹائر پھٹ چکے ہیں۔ٹینکیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ کئی مشینوں کے پمپ لیک ہو رہے ہیں۔قیمتی مشینری کے پرزے چوری ہونے کا بھی شدید خدشہ ہے، کیونکہ کسی قسم کی سکیورٹی یا شیڈ کا انتظام نہیں کیا گیا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ لاکھوں میں خریدے گئے ٹائروں سے لے کر کروڑوں کی مشینوں تک، سب کچھ بارش، دھوپ، مٹی اور زنگ میں برباد ہو رہا ہے۔ اگر یہی صورتحال رہی تو چند ماہ بعد یہ پوری مشینری ناکارہ، ناکابلِ استعمال اور قومی خزانے پر کھلا بوجھ بن چکی ہوگی۔ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر کمیٹی کے بعض افسران اور ٹھیکیداروں نے کمیشن کھڑا کرنے کے بعد مشینری کو استعمال میں ہی نہیں آنے دیا تاکہ مزید خریداری کے بہانے پیدا کیے جا سکیں۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب فوری نوٹس لیں اور مشینری کی خریداری، سٹورج، اور لاوارثی پر مکمل تحقیقات کرواتے ہوئے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔








