احتجاج کی جگہ تبدیل،عمران خان راضی تھے مگر بشریٰ بی بی نہیں مانی: خواجہ آصف

پاکستان افغانستان میں دہشت گرد پناہ گاہوں کے پیش نظر کارروائی کر سکتا ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر کارروائی کر سکتا ہے۔ انہوں نے ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں کہا کہ اگر افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں برقرار رہیں اور پاکستان میں حملوں کا سلسلہ جاری رہا تو پاکستان بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
خواجہ آصف نے افغان طالبان کی جانب سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر خاموشی پر سخت تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ صرف الفاظ میں مذمت کرنا یا افسوس کا اظہار حقیقت نہیں بدلتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں زیادہ تر افغان دہشت گرد ملوث ہیں اور پاکستان میں دہشت گردوں کے لیے کوئی پناہ گاہ موجود نہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان نے وانا کیڈٹ کالج میں پاک فوج کے آپریشن کے دوران کیڈٹس کی جان بچائی۔ انہوں نے بھارت کے رویے پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ بھارت افغانستان کے راستے پاکستان کے خلاف جارحیت کر رہا ہے، جس کا پاکستان ہر لمحہ خیال رکھ رہا ہے اور ہر قسم کے خطرے کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں