PTI and PMLN negotiations, political dialogue in Pakistan, PTI vs PMLN talks, Pakistani politics 2024, political reconciliation, PMLN and PTI discussions, political conflict resolution, Imran Khan negotiations, PMLN leadership talks, PTI political strategy, Pakistan political news, opposition and government talks, political stability in Pakistan, democracy in Pakistan, PTI PMLN peace talks, political crisis discussions, Pakistan political updates, national political dialogue, PMLN PTI collaboration.

ستائیسویں آئینی ترمیم: سینیٹ میں اجلاس جاری، حکومت کا نمبر پورے ہونے کا دعویٰ

اسلام آباد: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے واضح کیا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے سینیٹ میں کسی قسم کا ڈیڈ لاک نہیں، اور حکومت کے پاس درکار نمبرز مکمل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “جیسے ہی تمام اراکین ووٹنگ کے لیے پہنچیں گے، ووٹنگ کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔”
ایوانِ بالا کا اجلاس سینیٹر منظور احمد کی زیر صدارت جاری ہے، جہاں مختلف سینیٹرز اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔ اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹرز کے اعزاز میں ناشتہ رکھا گیا، جس کے بعد اراکین ناشتہ مکمل کر کے ایوان میں پہنچے۔
پیپلز پارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئینی عدالت کا قیام وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے، جبکہ ملٹری کمانڈ کے معاملے پر طویل مشاورت کی گئی ہے۔
دوسری جانب ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو میں پُر اعتماد لہجے میں کہا، “جی ان شاء اللہ، نمبر پورے ہیں۔”
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا نیشنل پارٹی آئینی ترمیم کی حمایت کرے گی؟ تو انہوں نے جواب دیا، “جب ووٹنگ ہوگی تو سب پتہ چل جائے گا۔”
سینیٹر دنیش کمار نے ناشتہ کے حوالے سے دلچسپ باتیں بتائیں اور کہا کہ “مینیو میں انڈے، پراٹھے، حلوہ اور کروسینٹ شامل تھے۔”
جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا ناشتہ کرنے والے تمام اراکین ووٹ دیں گے؟ تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا، “جس کا نمک کھایا جاتا ہے، اس سے وفاداری بھی نبھائی جاتی ہے۔”
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ مشاورت میں وقت لگنا معمول کی بات ہے، 26ویں ترمیم کی ووٹنگ بھی شام میں مکمل ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے ستائیسویں آئینی ترمیم کی شق وار متفقہ منظوری دے دی تھی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین فاروق ایچ نائیک نے کمیٹی روم نمبر 5 میں کی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں