Post Views: 167
جہانیاں(سٹی رپورٹر) نواحی علاقے چک نمبر 102 دس آر کے مرکزی قبرستان میں دعوت ولیمہ پر شہریوں نے شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ شادی کی تقریب کے لیے قبرستان کے اندر شامیانے اور لائٹیس لگائی گئیں، جس سے اہلیان علاقہ میں غم و غصہ پھیل گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ قبرستان احترامِ اموات کی جگہ ہے، یہاں دنیاوی تقریبات کا انعقاد نہ صرف غیر اخلاقی بلکہ مذہبی لحاظ سے بھی نامناسب عمل ہے۔علاقہ مکینوں نے انتظامیہ سے واقعہ کی فوری نوٹس لینے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔







