بی زیڈ یو کا رینکنگ راکٹ زمین پر، دوسری نہیں 17ویں پوزیشن، کیو ایس رینکنگ جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)دنیا بھر کی یونیورسٹیوں کی تدریسی، انتظامی، تحقیقاتی، و دیگر بین الاقوامی معیار اور بین الاقوامی شہرت کے حوالے سے عالمی سطح کے مستند ادارے، QS ایشین یونیورسٹیز رینکنگ جسے پاکستان میں بھی سرکاری سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے کی 2025-2026 کی ریٹنگ جاری ہو گئی ہے۔ کیو ایس ایشین یونیورسٹیز رینکنگ 2026 مورخہ چار نومبر 2025 کو جاری ہونے والی ایشیا کی یونیورسٹیز کی رینکنگ نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے تمام دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی اور زکریا یونیورسٹی انتظامیہ کی ٹائمز رینکنگ کے حوالے سے منائی جانے والی خوشیوں پر اوس پڑ گئی ہے۔ وائس چانسلر بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر زبیر اقبال غوری کے بی زیڈ یو ملتان کے ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے تمام تر دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ یاد رہے کہ پاکستان کے سرکاری اداروں اور جامعات کے ایڈمنسٹریٹو ڈیپارٹمنٹ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں بھی کیو ایس رینکنگ کو ٹائمز ہائر ایجوکیشن رینکنگ سے کہیں زیادہ اہمیت حاصل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وائس چانسلرز کے انتخاب کے لیے جاری کردہ اشتہارات اور قابلیت میں کیو ایس رینکنگ کی یونیورسٹیوں کے ڈگری ہولڈرز وائس چانسلرز کو زیادہ نمبر دیے جاتے ہیں۔ اور حال ہی میں کیو ایس ایشین یونیورسٹیز رینکنگ 2026 کا رزلٹ سامنے ایا ہے جس کے مطابق پہلے نمبر پر پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی اف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام اباد 76 سکور کے ساتھ سر فہرست ہے اس کے بعد قائد اعظم یونیورسٹی اسلام اباد 70 سکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ لمز 64 سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے اس کے بعد کامسیٹس یونیورسٹی اسلام اباد 60 سکور کے ساتھ چوتھے پنجاب یونیورسٹی 59 سکور کے ساتھ پانچویں اور بالترتیب یونیورسٹی اف لاہور، یونیورسٹی اف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور، یونیورسٹی اف پشاور، یونیورسٹی اف ایگریکلچر فیصل اباد، پاکستان انسٹیٹیوٹ اف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز اسلام اباد، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام اباد، یونیورسٹی اف کراچی، ایئر یونیورسٹی اسلام آباد، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل اباد، ائی بی اے کراچی، یونیورسٹی اف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور 36.8 سکور کے ساتھ بہاؤدین زکریا یونیورسٹی ملتان 17th پوزیشن حاصل کی۔ 10 اکتوبر کو جاری ہونے والی ٹائمز ہائر ایجوکیشن یونیورسٹیز رینکنگ میں بھی بہاؤدین یونیورسٹی ملتان کی جانب سے اس بات کا تذکرہ کیا گیا کہ بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان نے رینکنگ میں ملک بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ حقیقتا قائد اعظم یونیورسٹی اسلام اباد کے بعد 601 سے 800 کے درمیان اٹھ یونیورسٹیاں اپنا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی جن میں ایک بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان بھی شامل تھی اور اب کیو ایس رینکنگ جسے پاکستانی سرکاری اداروں اور ایڈمنسٹریٹو ڈیپارٹمنٹ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں خاص اہمیت حاصل ہے کے مطابق پاکستانی یونیورسٹیوں میں بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کا 17ویں پوزیشن حاصل کرنا ایک سوالیہ نشان ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں