کراچی میں الرشید ٹریول فراڈ اسکینڈل: عمرہ ویزا کے بعد سعودی عرب میں فرار

کراچی (سٹاف رپورٹر) — پاکستان کی ٹریول انڈسٹری میں ایک اور سنگین اسکینڈل سامنے آگیا ہے، جہاں الراشد ٹریول اینڈ ٹور کے ذریعے متعدد افراد نے عمرہ ویزا حاصل کرنے کے بعد سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر قیام اختیار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق، ایاز حمید ولد مراد علی (نوابشاہ) — جو الراشد ٹریول اینڈ ٹور کا مالک ہے — اپنے ساتھیوں یار محمد ولد دھنی بخش (لاڑکانہ)، مسماۃ مِتھی زوجہ قربان علی (گھوٹکی)، محمود علی ولد بشیر علی (نوابشاہ)، مسماۃ نظامت خاتون زوجہ بشیر احمد (نوابشاہ)، ماسٹر ریان ولد محمد یونس علی ولد غلام قادر (بہاولپور)، اور مسماۃ مہناز مائی زوجہ محمد صادق (گھوٹکی) کے ہمراہ سعودی عرب فرار ہوگیا۔ذرائع کے مطابق الراشد ٹریول اینڈ ٹور نے سعودی عرب کی کمپنی “بواب المیقات عمرہ سروسز (Buabul Meeqat Umrah Services)” کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا کہ تمام زائرین عمرہ ادا کرنے کے بعد وطن واپس آئیں گے، مگر اس وعدے کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے تمام افراد سعودی عرب میں روپوش ہوگئے۔اس خلاف ورزی کے بعد سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے سخت کارروائی کرتے ہوئے الراشد ٹریول اینڈ ٹور اور اس کے مالک ایاز حمید کو بلیک لسٹ کر دیا ہے، جبکہ مذکورہ تمام افراد کے نام بھی مطلوبہ افراد کی فہرست میں شامل کر لیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ الراشد ٹریول اینڈ ٹور کا دفترآفس نمبر M-2، اوانتی ٹیرس، علامہ اقبال روڈ، پی ای سی ایچ ایس بلاک 2، کراچی میں واقع ہے، جہاں سے یہ فراڈ سرگرمیاں انجام دی گئیں۔سعودی حکومت نے اپنے اعلامیہ میں واضح کیا ہے کہ ایسے غیر قانونی اقدامات کرنے والے ٹریول ایجنٹس اور مسافروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ساتھ ہی سعودی عرب میں ویزا فراہم کرنے والی کمپنی “بواب المیقات عمرہ سروسز” نے بھی پاکستان میں موجود تمام ایسے فراڈ ایجنٹس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔پاکستانی شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ عمرہ یا حج ویزا کے لیے صرف رجسٹرڈ، مستند اور منظور شدہ ٹریول ایجنسیز سے رجوع کریں تاکہ وہ کسی دھوکے، غیر قانونی سرگرمی یا بلیک لسٹنگ سے محفوظ رہ سکیں۔ خبردار رہیں!ایسے فراڈ اور دھوکہ دہی کرنے والے ٹریول ایجنٹس سے ہوشیار رہیں — یہی لوگ آپ کے ایمان، عزت اور محنت کی کمائی سے کھیلتے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں