Post Views: 141
کراچی: دو دن کی کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں آج دوبارہ نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعرات کے روز فی اونس سونا 37 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 7 ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی نمایاں رہے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونا 3700 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح فی 10 گرام سونا بھی 3 ہزار 122 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 62 ہزار 707 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ دو روز تک سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار تھا، تاہم آج عالمی طلب میں اضافے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے باعث سونا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا۔







