وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کیس میں بڑا فیصلہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار-وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کیس میں بڑا فیصلہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار-شہباز شریف کا بڑا اعلان: کم لاگت گھروں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح قرار-شہباز شریف کا بڑا اعلان: کم لاگت گھروں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح قرار-آبنائے ہرمز پر ایرانی صدر کا سخت مؤقف، امریکا اور اسرائیل کو واضح وارننگ-آبنائے ہرمز پر ایرانی صدر کا سخت مؤقف، امریکا اور اسرائیل کو واضح وارننگ-اسلام آباد ہائی کورٹ ججز تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، اہم درخواست دائر-اسلام آباد ہائی کورٹ ججز تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، اہم درخواست دائر-اپنا گھر اسکیم کا اجرا، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان: آئندہ بجٹ میں عوام کو مزید سہولتیں دینے کا وعدہ-اپنا گھر اسکیم کا اجرا، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان: آئندہ بجٹ میں عوام کو مزید سہولتیں دینے کا وعدہ

تازہ ترین

صدر آصف علی زرداری تین روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے

دوحہ: صدرِ مملکت آصف علی زرداری تین روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے جہاں حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قطری حکام اور پاکستان کے سفیر نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔
صدر آصف علی زرداری اپنے دورۂ قطر کے دوران عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے، جہاں وہ پاکستان کی سماجی ترقی، معاشی شمولیت اور غربت میں کمی کے لیے کیے گئے اقدامات پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔
صدرِ مملکت اس موقع پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ذریعے سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے حکومتی اقدامات سے بھی شرکاء کو آگاہ کریں گے۔
علاوہ ازیں، وہ دوحہ الائنس برائے سوشل پروٹیکشن اینڈ جابز کمپیکٹ کے آغاز سے متعلق منصوبوں پر بھی گفتگو کریں گے اور پائیدار ترقی کے عالمی اہداف (SDGs) کی تکمیل کے لیے مالی وسائل اور عالمی تعاون کی اہمیت پر زور دیں گے۔
صدر آصف علی زرداری اپنے قیام کے دوران مختلف عالمی، علاقائی رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے تاکہ سماجی و اقتصادی ترقی کے میدان میں باہمی اشتراک کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں