راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

عمان کے قریب کشتی حادثہ، 19 پاکستانی لاپتا، ایک زندہ بچا

عمان کے قریب ایک کشتی حادثے میں 19 پاکستانی ڈوب گئے ہیں اور تاحال لاپتا ہیں، جبکہ ایک پاکستانی کو زندہ بچایا جا سکا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے عمان کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی کے حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار کی ہے، جس کے مطابق 20 پاکستانیوں پر مشتمل کشتی 7 ستمبر کو طوفان کی نذر ہوگئی تھی۔
حادثے کے دوران کشتی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد تمام مسافر سمندر میں کود گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کشتی حادثے میں صرف حامد اللہ خان زندہ بچا، جسے ایک بحری جہاز نے ریسکیو کیا۔ زندہ بچ جانے والے پاکستانی کو عمانی حکام نے حراست میں لیا ہے اور پاکستانی سفارتخانہ اس کی وطن واپسی کے انتظامات کر رہا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق کشتی گوادر سے ایران کے راستے عمان کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ حامد اللہ خان نے اپنے 19 ساتھیوں میں سے 11 کی شناخت فراہم کر دی ہے، جبکہ باقی لاپتا افراد کے بارے میں مزید معلومات کے لیے عمانی وزارت خارجہ سے رابطہ جاری ہے۔
وزارت خارجہ اور ایف آئی اے کے مطابق واقعے کی مکمل تفصیلات کا انتظار ہے، اور پاکستانی مشن عمانی پولیس اور امیگریشن حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں