آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

لاہور: شوہر کے سامنے 4 افراد کی بیوی سے اجتماعی زیادتی

لاہور کے علاقے چوہنگ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں چار افراد نے مبینہ طور پر شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ کھیتوں میں چہل قدمی کر رہا تھا کہ اچانک تین نوجوانوں نے اُنہیں روکا۔
ایف آئی آر کے مطابق تینوں ملزمان نے پہلے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں ایک اور ساتھی کو فون کے ذریعے بلا کر اسے بھی اس گھناؤنے عمل میں شامل کر لیا۔
مدعی کا کہنا ہے کہ اسے باندھ کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا جبکہ وہ اپنی بیوی کی بے بسی دیکھتا رہا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں : چوہنگ زیادتی کیس میں پیش رفت، مفرور دو ملزمان کی شناخت ہو گئی

لاہور: چوہنگ میں شوہر کے سامنے خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعے میں پولیس کو بڑی پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق اس افسوسناک واقعے میں مفرور دو ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے۔ شناخت ہونے والے ملزمان کے نام عمران اور زاہد بتائے گئے ہیں، جو واردات کے وقت نشے کی حالت میں تھے۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ کیس میں دیگر شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں