Post Views: 17
کراچی: عالمی اور ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 8 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ بڑھ کر 4 ہزار 349 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 57 ہزار 336 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 685 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 92 ہزار 91 روپے مقرر ہوگئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 77 روپے مہنگی ہوکر 6 ہزار 903 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت میں 66 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 5 ہزار 918 روپے ہوگئی۔







