میلسی(خبر نگار) ستھرا پنجاب پروگرام کی کنٹریکٹر کمپنی کے اہلکاروں کا نوکریوں کا جھانسہ دے کر سادہ لوح لوگوں کو چونا لگانے کا انکشاف۔ شہری کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو دی جانے والی درخواست میں انکشاف، الزام بے بنیاد ہے سید ہمایوں شاہ کا موقف، شہری کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو دی گئی درخواست میں انکشاف ہوا ہے کہ ستھرا پنجاب کی کنٹریکٹر کمپنی کی جانب سے ہمایوں شاہ، ملک فاروق سمیت دیگر انتظامی امور کی لئے تعینات کئے گئے۔ ان ذمہ داران میں ایک نے اپنے ٹاؤٹ اور کمپنی کے ملازم کے ذریعے پرائیویٹ کمپنی کی نوکری کو سرکاری نوکری ظاہر کر کے سادہ لوح لوگوں سےورکر کے لئے 20 سے40 ہزار روپے جبکہ ہیلپر سے لیکر سپروائزر کے لئے 40 ہزار سے ایک لاکھ تک وصول کئے جاتے رہے ہیں۔ اور یہی معاملات ابھی تک جاری ہیں۔ اسی طرح یہ درخواست میں یہ الزام بھی عائد کیا کہ مین پاور سپلائی تھرڈ پارٹی ظاہر کر کے ماہانہ تنخواہ میں بھی ہیرپھیر کی جا رہی ہے۔ لوگوں اور کمپنی کو کروڑوں روپے چونا لگانے والا افسر نے اپنی کرپشن کا چھپانے کے لئے کمپنی سے علیحدگی ظاہر کر دی۔ ستھرا پنجاب کے ذمہ دار ہمایوں شاہ کا کہنا ہے مجھ سمیت دیگر کسی بھی افسر پر یہ الزامات بے بنیاد ہے۔





