Post Views: 132
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 5 اگست کو اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے اس جلسے کی اجازت کے لیے ڈی سی اسلام آباد کو باضابطہ درخواست بھی دی گئی ہے۔
پی ٹی آئی اسلام آباد ریجن کے جنرل سیکرٹری ملک عامر علی اور صدر عامر مسعود مغل نے درخواست پر دستخط کیے ہیں۔ ملک عامر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج اور جلسہ کرنا ہر شہری کا آئینی حق ہے اور عمران خان کی کال پر 5 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ منعقد کریں گے۔
درخواست میں واضح کیا گیا ہے کہ جلسہ شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گا۔ پی ٹی آئی کا یہ جلسہ حکومت کے خلاف اپنی آواز بلند کرنے اور عوامی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔







