Post Views: 57
کراچی: صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ نے کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
یہ فیصلہ سابق چیف مارکیٹنگ افسر مہرین زہرہ کی جانب سے دائر شکایت پر سنایا گیا، جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ مونس علوی نے انہیں ہراساں کیا اور ذہنی اذیت پہنچائی۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اگر مونس علوی ایک ماہ کے اندر جرمانے کی رقم ادا نہ کریں تو ان کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کی جائے گی، اور ان کا شناختی کارڈ و پاسپورٹ بلاک کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ مہرین زہرہ کو 2019ء میں کے الیکٹرک میں بطور کنسلٹنٹ کام کے لیے رکھا گیا تھا۔ سماعت جسٹس (ر) شاہ نواز طارق نے کی، جس کے بعد مونس علوی پر الزامات ثابت ہونے پر یہ کارروائی کی گئی۔







