آج کی تاریخ

جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے بجٹ میں 80 ارب سے زائد کے منصوبے، صحت، تعلیم، سیاحت فوکس

ملتان(قوم نیوز)پنجاب حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں جنوبی پنجاب کی دیرینہ محرومیوں کے ازالے اور پسماندہ اضلاع کی ترقی کے لیے متعدد اہم منصوبے شامل کر لیے ہیں۔ ان منصوبوں پر مجموعی طور پر80 ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے۔ بجٹ میں تعلیم، صحت، سیاحت، انفراسٹرکچر، بزرگوں کی فلاح و بہبود اور نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی سہولیات پر خاص توجہ دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے تین بڑے شہروں — ملتان، لاہوراور راولپنڈی — میں نرسنگ کے شعبے میں تعلیم و تربیت کے لیے سینٹر آف ایکسیلنس قائم کیے جائیں گے، جن کے لیے 23 ارب روپےمختص کیے گئے ہیں۔ادھر بہاولپور، مظفرگڑھ اور سرگودھا میں بزرگ شہریوں کے لیے اولڈ ایج ہومز قائم کیے جائیں گے، جن پر34 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔زرعی معیشت کو سہارا دینے کے لیے قادرآباد-بلوکی لنک نہر کی بحالی اور دیگر نہروں پر لائٹنگ کے لیے1.2 ارب روپےجبکہ رسول-قادرآباد لنک نہر کی مرمت و بحالی کے لیے 1 ارب روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے۔علاقائی سیاحت کے فروغ کیلئے بھی بڑے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔ بہاولپور چڑیا گھر کی جدید بنیادوں پر تزئین و آرائش، لال سوہانرا نیشنل پارک اورسالٹ رینج میں ایکو ٹورازم کی سہولیات کی ترقی کے لیے مجموعی طور پر 7 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔جنوبی اور شمالی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں نوجوانوں کے لیے کھیل کے میدانوں کی تعمیر کے لیے 1.6 ارب روپے جبکہ جنوبی اضلاع لیہ اور بھکر کو موٹر وے سے منسلک کرنے کے لیے ایکسپریس وے کی تعمیر کا بڑا منصوبہ بھی بجٹ میں شامل ہے، جس پر24.5 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔علاوہ ازیںبہاولپور اوررحیم یار خان میں 4ارب روپے کی لاگت سے برن یونٹ کے قیام کا منصوبہ موجودہ بجٹ کا حصہ بنایا جارہا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں