پنکی کے رابطہ نیٹ ورک میں بیوروکریٹس، سفارتی و بااثر شخصیات کے نام بھی شامل-پنکی کے رابطہ نیٹ ورک میں بیوروکریٹس، سفارتی و بااثر شخصیات کے نام بھی شامل-ایران امریکا سمجھوتے کی تیاری، فیلڈ مارشل کا دوبارہ کامیاب، حوصلہ افزا پیشرفت-ایران امریکا سمجھوتے کی تیاری، فیلڈ مارشل کا دوبارہ کامیاب، حوصلہ افزا پیشرفت-میونسپل کارپوریشن ملتان میں راؤ رفیع کا راج، سی ای او سرپرست، مویشی منڈی میں بھتہ وصولی-میونسپل کارپوریشن ملتان میں راؤ رفیع کا راج، سی ای او سرپرست، مویشی منڈی میں بھتہ وصولی-ڈاکٹر مسعود ہراج کے اشارے پر نشتر میں پراپیگنڈا مہم، لیب پر ملبہ، مریضوں کا معائنہ بند-ڈاکٹر مسعود ہراج کے اشارے پر نشتر میں پراپیگنڈا مہم، لیب پر ملبہ، مریضوں کا معائنہ بند-نشتر ایڈز غفلت کیس: مسعود ہراج کلیئر، وی سی مہناز خاکوانی ڈاکٹروں کے سیاستدان کے آگے بے بس-نشتر ایڈز غفلت کیس: مسعود ہراج کلیئر، وی سی مہناز خاکوانی ڈاکٹروں کے سیاستدان کے آگے بے بس

تازہ ترین

مظفرگڑھ: تیل چور مافیا کی پانچوں گھی میں، پولیس آئل ٹینکرز، ڈرائیورز کے تحفظ میں ناکام

ملتان(کرائم رپورٹر)تھانہ صدر مظفرگڑھ کی حدود میں سالہا سال سے سرگرم تیل چور مافیا پر قابو پانے اور آئل ٹینکروں کے مالکان و ڈرائیور حضرات کے تحفظ دینے میں پولیس مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔ ڈیڑھ ماہ قبل بھی اس آئل مافیا نے ڈیڑھ کروڑ مالیت کا آئل ٹینکر ڈرائیور کو باندھ کر چھین لیا اور 70 لاکھ روپے کے فرنس آئل سمیت آئل ٹینکر کو لے کر غائب ہو گئےیہ گروہ گزشتہ کئی سال سے ضلع مظفرگڑھ میں اسی نوعیت کی وارداتیں کر رہا ہے مگر پولیس کے ہتھے نہیں چڑھ رہا۔ اس واردات کی بھی تھانہ صدر پولیس نے ایف آئی ار نمبر25/304مورخہ 28 فروری درج کر کے تفتیش حسب سابق غیر اعلانیہ طور پر داخل دفتر کر دی ۔بتایا گیا ہے کہ آئل ٹینکر نمبر ایل ای ایس 1001کو ہیڈ محمد والا اور رنگپور کے درمیان سے چھین لیا گیا ۔مذکورہ آئل ٹینکر کو ایک پیلی گھومنے والی بتی لگی ہوئی گاڑی نےرات آٹھ بجے روکا اور ڈرائیور مختار احمد کو گاڑی سے اترنے والے پانچ افراد نے اپنے تعارف کرایاکہ وہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے ہیں اور آئل ٹینکر کے کاغذات طلب کیے۔ کاغذات دکھانے پر ڈرائیور کو آنکھوں پر پٹی باندھ کر پٹھان ہوٹل کے علاقے میں پھینک دیا اور فرنس آئل سے بھرا ہوا ٹینکر لے کر رفو چکر ہو گئے۔ پولیس حسب سابق اس گینگ کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں