Post Views: 26
ملتان(سٹی رپورٹر)جعفر ایکسپریس ٹرین حادثہ کو 8 روز گزر گئے۔ایف جی آئی آر اپنی دو روزہ انکوائری مکمل کرکے ہیڈکوارٹر واپس لوٹ گئے ہیںجہاں آنے والی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داران کا تعین کرنے کے بعد کارروائی مکمل کی جائے گی۔اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ بیوروکریسی نے خود کو بچانے کے لیے قربانی کے بکرے پہلے ہی تیار کررکھے ہیں۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ رپورٹ آنے میں چند روز باقی ہیں۔اس دوران لوگوں کی ٹرین حادثہ میں ہونےوالی ہلاکتوں کا غصہ ٹھنڈا ہوجائے گاجس کے بعد اس معاملے کا سارا قصور چھوٹے عملے پر ڈال کر ذمے دار افسران کو بچالیا جائے گااور یہ سلسلہ اسی طرح چلتا آرہا ہےیہی وجہ ہے کہ آج تک کسی بھی حادثے میں کسی بڑے افسر کے خلاف کبھی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔







