یزمان: پلے گراؤنڈ پر مبینہ قبضہ، نمبردار کی بچوں کو دھمکیاں، پانی چوری، ہراسانی کا بھی الزام

یزمان ( قوم ریسرچ سیل)چک نمبر 148 ڈی بی میں نمبردار ممتاز پرہاڑ کی جانب سے سرکاری اراضی پر ناجائز قبضے، حکومتی وسائل کے بے دریغ استعمال اور عوام دشمن اقدامات کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے روزنامہ ‘قوم ملتان کے ریسرچ سیل کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق علاقے کے نمبردار نے قانون کو بالائے طاق رکھتے ہوئے متعدد سرکاری املاک اور وسائل پر غیر قانونی قبضہ جما رکھا ہے30 مرلہ پلاٹ اور 12 ایکڑ اراضی کے باوجود قبضہ مافیا کا روپ سرکاری پلاٹ پر کے پلے گراونڈ ہے عرصہ دراز سے اس پر قبضے کر رہا ہےتفصیل کے مطابق حکومت کی جانب سے ذاتی گھر کی تعمیر کے لیے نمبردار کو دیا گیا 30 مرلے کا سرکاری پلاٹ اس نے قانون شکنی کرتے ہوئے اپنے چھوٹے بھائیوں کو منتقل کر دیا ہے جو وہاں رہائش پذیر ہیں۔ مزید برآں حکومت کی طرف سے 12 ایکڑ زرعی رقبہ ملنے کے باوجود نمبردار کی حوّس کم نہ ہوئی اور اس نے جانوروں کے ہسپتال کی عقبی سائیڈ پر واقع قیمتی سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضہ کر کے وہاں اپنے مویشیوں کے لیے گھاس کاشت کر رکھی ہے خونی تالاب معصوم بچے کی ہلاکت اور بیماریاں پھیلنے کاخدشہ ،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ اراضی پر ایک انتہائی خطرناک اور خونی تالاب موجود ہے جس کے گرد کوئی حفاظتی دیوار یا باؤنڈری وال نہیں ہے۔ اس تالاب میں تعفن زدہ گندا پانی جمع ہے جس سے علاقے میں مہلک بیماریاں پھیلنے کا شدید خطرہ لاحق ہے۔ واضح رہے کہ اس تالاب کی عدم توجہی کے باعث اس سے قبل ایک معصوم بچہ اس میں ڈوب کر بحق بھی ہو چکا ہے لیکن اس کے باوجود اسے ختم نہیں کیا گیا نہری پانی کی چوری اور باری کی تجاوزات انکشاف ہوا ہے کہ اس تالاب کو بھرنے کے نام پر حکومت کی جانب سے مقرر کردہ سرکاری نالے (واٹر کورس) کا پانی نمبردار ممتاز پرہاڑ اپنے ذاتی رقبے کی آبپاشی کے لیے چوری کر رہا ہے۔ قانون کے مطابق ایک لاٹ کے پانی کی باری 7 سے 8 گھنٹے مقرر ہے، جبکہ نمبردار رعب و تاب کے بل بوتے پر 12 گھنٹے غیر قانونی طور پر اضافی پانی لگا کر نہری پانی کی ڈکیتی میں ملوث ہے اور اسی مفاد کی خاطر تالاب کو ختم کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔نمبردار کاظلم اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ پلے گراؤنڈ میں کھیلنے کے لیے آنے والے معصوم بچوں کو شدید ہراساں کیا جاتا ہے۔ وہ بچوں کے کھیلنےکا سامان اٹھا کر اپنے گھر لے گیا ہے۔ کھیل کے میدان میں آنے پر بچوں کو گالیاں دیتا ہے اور انہیں پولیس کے حوالے کرنے کی دھمکیاں دے کر خوفزدہ کرتا ہے۔ نمبردار کی اس غنڈہ گردی اور قانون شکنی پر مقامی شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب حکومت پنجاب کمشنر بہاولپور ڈپٹی کمشنر بہاولپور اور اسسٹنٹ کمشنر یزمان MPA چوہدری خالد محمود ججہ یزمان اور اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری اراضی اور جانوروں کے ہسپتال کی عقبی سائیڈ سے غیر قانونی قبضہ فوری واگزار کرایا جائے معصوم بچوں اورجانوں کے لیے خطرہ بننے والے خونی تالاب کو فوری تلف کر کے پُر کیا جائےنہری پانی کی چوری اور سرکاری راشن پر ڈاکہ ڈالنے پر نمبردار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اس کو عہدے سے ہٹایا جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں